ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافر کا گمشدہ سامان لوٹا دیا گیا

کراچی (روشن پاکستان نیوز)ترجمان پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے جاری بیان میں کہاہے کہ ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافر کو اس کا گمشدہ سامان لوٹا دیا گیا۔

واپس کئے گئے سامان میں اومانی و سعودی کرنسی، قیمتی گھڑی، سوناوچاندی وغیرہ شامل تھے۔مسافر کا گمشدہ سامان تقریبا پانچ لاکھ روپے مالیت کا تھا۔مسافر گزشتہ روز دبئی سے ملتان پہنچا اور ہینڈ بیگ لاونج میں بھول گیارابطہ کرنے پرائرپورٹ حکام نے ضروری کاروائی کے بعد ہینڈ بیگ مسافر کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں