اتوار,  19 مئی 2024ء
عوام کی آواز کو دبایانہیں جاسکتا،امیرجماعت اسلامی برس پڑے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،9 مئی کے واقعہ میں جس جس نے منفی کردار ادا کیا، اسے سزا ملنی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ میں سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا کے نمائندے نئی نسل کو اخلاقی قدروں سے روشناس کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،  مالی فائدے کی خاطر شر پھیلانے اور غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، ، کسی کی رائے پر شب خون مارنا آئین، انسانیت، جمہوریت کی توہین ہے۔،عوام کی آواز کودبایانہیں جاسکتا۔

افظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے ایک نئے ادارے کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، نئے اداروں کی بھرتی سے اب خزانے پر بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے کہا گھروں میں چھاپے مارنے والے بچوں کے کھلونے تک توڑ دیتے ہیں، آپ نفرتوں کو اتنا پھیلانا چاہتے ہیں کہ نوجوان کہیں ملک میں نہیں رہنا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ کھوکھلی حکومت ہے ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک میں غربت، بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری دنیا کی یونیورسٹیوں میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا کی طاقت نے ریاستوں کے کھربوں ڈالر کو شکست دیدی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ میں جس جس نے منفی کردار ادا کیا، اسے سزا ملنی چاہیے، اگر کوئی ادارہ ملوث ہو تو ان کا بھی احتساب کیا جائے، ہم جلاؤ گھیراؤ یا اس طرح کے کسی واقعہ کی حمایت نہیں کر سکتے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گندم موجود تھی لیکن ایک ملین ڈالر کی گندم امپورٹ کر کے کسانوں کو نقصان پہنچایا گیا، اب یہ ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، ذمہ داروں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 25 مئی کو ہے،مشاورت کے بعد قوم کے سامنے پرامن مزاحمت کا ماڈل رکھیں گے، موجودہ حکومتی سیٹ اپ جعلی اور فراڈ ہے اسے تسلیم نہیں کرسکتے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ چند پارٹیاں شاید اس لیے احتجاج کر رہی کہ انہیں الیکشن میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی طرح حصہ نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر ہمارا مؤقف واضع ہے کہ پوری دنیا میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News