پیر,  30 دسمبر 2024ء
منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری، 8 کاروائیوں میں 138 کلو منشیات برآمد، دو خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

گوادر(روشن پاکستا ن نیوز)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔منشیات کیخلاف8 کاروائیوں میں 138 کلو منشیات برآمد کرکے دو خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارگو آفس لاہور میں پارسل سے 2 کلو آئس برآمد،ڈی ایچ ایل صدر، پشاور سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو آئس برآمد،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو ملزم سے 50 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمد،موٹر وے پُل پشاور کے قریب ملزم سے 15 کلو چرس اور 12 کلو افیون برآمد،ایم نائن جامشورو ٹول پلازہ کے قریب 2 ملزمان سے 6 کلو ویڈ برآمد، اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب دو خواتین سمیت تین ملزم سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔کوہاٹ سے 4 کلو چرس برآمد جبکہ شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 1 کلو ہیروئن برآمدہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں