هفته,  12 اکتوبر 2024ء
وفاقی پولیس کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 114افسران و جوانو ں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جاری بیا ن میں کہا ہے کہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تفتیشی امور میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 114افسران و جوانو ں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کیلئے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انعامات بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ڈی ہی اوز ، افسران مہتمم تھانہ جات، تفتیشی افسران و جوانوں میں تقسیم کئے گئے۔آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سی پی او آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کی کارکردگی کو سراہا ۔

آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے آپریشن ڈویژن اور انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات افسران و جوانوں کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے پر شاباش دی۔

آئی سی سی پی او نے کہا کہ بہادری ،تہذیب اور شفافیت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے امتیازی نشان ہونے چاہیے۔ تمام افسران جانفشانی اور بہادری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں ۔آپ سب لوگ ایک بہترین پولیس کا حصہ ہیں۔آپ کا ہر کام قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوتا ہے۔

مزید خبریں