منگل,  10  ستمبر 2024ء
پاکستان ہے تو ہم ہیں۔آرمی چیف

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم اور تہذیب و تمدن پر اعتماد ہونا چاہئے، فوج دہشت گردوں کے ساتھ قوم کے تعاون سے لڑ رہی ہے۔

سپہ سالار نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے دونوں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئی ، مسلمان مشکل میں صبر اور آسانی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے، ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ دم تیار ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News