هفته,  18 مئی 2024ء
دعوۃ اکیڈمی کے تعاون سے پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد فیصل مسجد کے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں مع السلامه اور الدعوہ اکیڈمی اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے کیا گیا۔

آج اس نمائش کا آج پہلا دن تھا یہ دو روزہ حج و عمرہ تربیہ نمائش 5 مئی اتوار کی عصر تک جاری رہے گی یہ ایک منظم اور بہترین انداز میں عازمین و حج و عمرہ کے لیے تربیتی سیشن تھا اس نمائش کا باقاعدہ آغاز دن 11 بجے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس میں ملک کے معروف ڈاکٹر قاری عبدالرحمن البازئی نے تلاوت سے ایمان تازہ کیا اسے کے بعد معروف نعت خواں اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شریعہ ایڈوئز محترم خواجہ سلطان قمر صاحب نے حمد و نعت پیش کی اور زاہرین ان کے کلام سے ایمانی حلاوت حاصل کی۔

اس کے بعد الدعوہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر آئی آر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالحق صاحب نے اپنی قیمتی گزارشات اور اپنے حج و عمرہ کے دوران پیش آنے والے تجربات سے زائرین کو روشناس کروایا اور قیمتی نصائح کیں۔ اس کے بعد سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب نے سفرحج پر مفصل خطاب کیا۔ اسکے بعد ڈاکٹر اسد اللہ صاحب نے ادارے کا مکمل تعارف اور انکی خدمات کو تفصیل سے پیش کیا اسکے بعد مع السلامه کے چیف ایگزیکٹیو معراج الدین اسیف صاحب نے پاکستان میں اس نمائش کی غرض و غایت بیان کی انھوں نے بتایا کہ پوری دنیا سے عازمین حرمین شریفین میں آتے ھیں اپنی ساری زندگی کی کمائی کو اکٹھا کر کے اس سعادت کو حاصل کرتے ھیں لیکن مسائل کی عدم واقفیت اور درست تربیت حاصل نہ ھونے کی وجہ سے سب سے زیادہ پاکستان سے جانے والے زائرین غیر منظم اور پریشانی کا شکار ھوتے ھیں جو کہ انتہائی قابل افسوس ھوتا ھے اس تناظر میں مع السلامہ نے اپنی بساط میں یہ فیصلہ کیا کہ ھم ان شاءاللہ پورے ملک میں عوام کو راہنمائی فراہم کرنے اور انھیں جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ اس سفر میں زیر استعمال اشیاء کی فراہمی بھی بہترین انداز میں کریں گے تاکہ زائرین عملی مشقتوں کے ساتھ اس سفر کا روحانی لطف بھی درست انداز میں اٹھا سکیں یہ دوروزہ تربیعہ حج و عمرہ نمائش صرف ایک ھفتے کے نوٹس پر ارگنائز کی گئ ھے جس میں پہلے مرحلے محدود سطح پر لوگوں کو مدعو کیا گیا ھے ۔

آئندہ سال اس نمائش کو بہت بڑے پیمانے پر ملکی سطح پر اور ھر بڑے شہر میں کرنے کا عزم ھے مع السلامہ کی اس دو روزہ نمائش اور تربیتی سیشن میں عوام الناس اور زائرین نے بھرپور انداز میں شرکت کی اس نمائش کی سب سے خاص بات یہ ھے اس میں پہلی بار حرمین شریفین کے ماڈلز کے ساتھ اور سلائیڈ آڈیو وڈیو پریزینٹیشن کے ساتھ اور جدید وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ھوئے حج و عمرہ کی عملی تربیت کا انتظام کیا گیا تھا اس نمائش سے عوام الناس تک بڑے پیمانے پر درست انداز میں راہنمائی فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا گیا وہاں مع السلامه کی طرف سے مختلف حج عمرہ کمپنیوں کے سٹال کا بھی انتظام کیا گیا ھے جہاں مع السلامہ کی حج و عمرہ پروڈکٹ کے ساتھ دیگر اداروں کو بھی متعارف کروایا گیا ھے جو کسی نہ کسی انداز میں عازمین حج وعمرہ کو مختلف خدمات فراہم کر رہے ھیں آج کے پہلے دن کے اختتامی سیشن میں کمپنی کے ایگزیکٹیو معراج الدین اسیف کی طرف سے سٹاف کے لیے عمرہ کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں احمد خان ان کے سٹاف ممبر کا نام سب کی موجودگی میں نکلا اور اس سال کے حج کے بعد انھیں یہ سعادت مہیا کی جائے گی یہ دو سالوں میں پانچویں سٹاف ممبر ھیں جنکا نام قرعہ اندازی کے۔ ذریعے عمرہ کے لیے منتخب کیا گیا ھے۔

اس عمرہ پیکج کی دوسری قرعہ اندازی کل پروگرام کے اختتام میں کی جائے گی جس میں حاضرین میں سے کسی ایک فرد کو یہ سعادت میسر آئے گی اس قرعہ اندازی میں صرف ان لوگوں کا نام شامل کیا جائے گا جنھوں نے پروگرام میں شرکت کی ھو گی اس لیے آپ بھی وہ خوش نصیب ھوسکتے ھیں کل بروز اتوار دن گیارہ بجے اس دوسرے اور آخری سیشن میں قاری ابوبکر کی تلاوت کی ہوگی۔ حضرات بھرپور شرکت کریں اور نہ صرف اس پروگرام کی آگاہی حاصل کریں بلکہ عازمین میں اپنا نام بھی شامل کروائیں اللہ تعالیٰ ھر مسلمان کو حرمین شریفین میں حاضری کی توفیق نصیب فرمائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News