هفته,  18 مئی 2024ء
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ،ایف بی آر اورپی ٹی اے میں ٹھن گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی۔

پی ٹی اے نے سم بلاک کرنے کی ایف بی آر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر ہم سم بلاک کرنے کے پابند نہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سم بلاک کرنے کا عمل ہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پاکستان میں مرد گھر کی خواتین کے لیے موبائل سم اپنے نام سے لیتے ہیں، پاکستان میں صرف 27 فیصد موبائل سم خواتین کے نام پر رجسٹر ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ سم بلاک کرنے سے بینکوں کی ای والٹ ٹرانزیکشنز بھی متاثر ہوں گی، قانونی مشکلات سے بچنے کے لیے سم بلاک کرنے کے بجائے دوسرے آپشنز پر غور کیا جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News