منگل,  10  ستمبر 2024ء
بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت منظر عام پرآ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کے ثبوت منظر عام پر آ گئے۔

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے بلوچستان میں کی جانے والی دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔ بھارت خفیہ طور پر پاکستان میں دہشت گرد قوتوں کی مالی معاونت کررہا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں انتشارپھیلانے کے لیے بھارت بلوچستان میں مخصوص دہشت گرد گروپوں کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کررہاہے۔ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔ بھارت خطےمیں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے بلوچستان میں مقامی لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارت بلوچستان میں خفیہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔ قبل ازیں مارچ 2016ء میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹریٹجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یی ہیلن نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ بھارت دہشت گردی کے حوالے سے مسلسل دہرا معیار اپناتا آیا ہے۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص خراب کرنے کی مذموم کوششیں کیں۔ بھارت کا پاکستان میں دراندازی کا مقصد سرمایہ کاری کو روکنا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News