اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایف آئی اےسائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کےاختیارات ختم کردئیے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نے ایف آئی اے کی طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل کم از کم گریڈ 21 کا اور 63 سال سے زائد عمر کا نہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی جانب سے جنرل اور گیٹ چیکنگ روکے جانے کے احکامات
ایجنسی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دوسرے ضروری عہدے ہونگے۔ڈی جی کو دو سال کے لئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔کارکردگی کی بنا پر توسیع ہوسکے گی۔
اس نئی ایجنسی کے افسران اور عملے کے لئے کمپیوٹر سائنس، ڈیجیٹل فرانزک،سائبر کرائم ٹیکنالوجی لاز،پبلک ایڈمنسٹریشن اور انفرمیشن ٹیکنالوجی کی ڈگریاں ضروری ہونگی۔