هفته,  23 نومبر 2024ء
کیا ایسے امن و امان ہو گا ؟لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیوپرصارفین کا ردعمل

لاہور(روشن پاکستان نیوز)سوشل میڈیا صارفین نے پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کو ٹک ٹاک ویڈیومیں جلوہ گر ہونے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی لیڈر کانسٹیبل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لیڈی کانسٹیبل باقاعدہ پنجاب پولیس کا خوبصور ت یونیفارم پہنے ہوئے ہے ۔

ویڈیومیں لیڈی پولیس کانسٹیبل اپنی دیگر ساتھی خواتین کے ہمراہ ڈیوٹٰی پر موجود ہے اورویڈیوبنوا رہی ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے لیڈی کانسٹیبل کی ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں کہا کہ اگر یہی حال ہے تو پولیس کی کارکردگی کیا ہوگی؟کیا ایسے امن وامان قائم ہوگا۔

صارفین کے مطابق صوبے میں اور شہر بھی میں جرائم کی روک تھام اور دیگر واقعات پر کیا ایسے ٹک ٹاک سے قابو پاجاسکے گا؟

سوشل میڈیا صارفین  نے مطالبہ کیا کہ پولیس اہلکاروں کی محکمے کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:آئی پی پی کی اہم وکٹ گر گئی، سابق رکن پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا

اس سے قبل بھی ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل کو وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

وفا توقیر نامی خاتون پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی شوقین تھیں، وہ عموماً گانوں پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز بنایا کرتیں تھیں جس پر پنجاب پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے شدید غصے کا اظہارِ کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیاتھا، رپورٹ میں تمام الزامات کے ثابت ہونے پر خاتون پولیس کانسٹیبل وفا توقیر کو غفلت برتنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

ویڈیوکا لنک نیچے موجود ہے۔

https://www.facebook.com/reel/1603885897044691

مزید خبریں