یکم مئی بچوں،بچیوں کو ان کے تعلیمی حقوق دینے کے عہد کا دن ہے،سحرکامران

اسلام آباد()پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماو رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ بچوں سے مزدوری کرا کے ان کا مستقبل چھیننا ،ان کا بچپن چھیننا ،ان کی تعلیم چھیننا یہ بہت زیادتی ہے ، تعلیم کا حق ہمارے آئین میں موجود ہے، پہلی وحی بھی نازل ہوئی تھی جس کامطلب تھا کہ ’’پڑھ‘‘بغیر کسی تفریق کے ،اس لئے ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کا حق دیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماو رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے سرکاری ٹی وی پر ایک پروگرام میں یکم مئی کو لیبر ڈے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کا حق ہمارے آئین میں موجود ہے، پہلی وحی بھی نازل ہوئی تھی جس کامطلب تھا کہ ’’پڑھ‘‘بغیر کسی تفریق کے ۔

انہوں نے کہاکہ افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں کروونا وائرس آیا تو کم عمری میں بچیوں کی شادیاں کر دی گئیں،جن کے مالی معاملات ٹھیک نہیں تھے انہوں نے بچوں کو کام پر لگادیا۔

سحر کامران نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ایک ذمہ دار والدین اور ریاست دونوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں ان کو ان کی تعلیم کا حق جو آئین میں دیا گیا ہے وہ ان کو ملنا چاہیے ۔

رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ بچوں سے مزدوری کرا کے ان کا مستقبل چھیننا ،ان کا بچپن چھیننا ،ان کی تعلیم چھیننا یہ بہت زیادتی ہے ۔

مزید خبریں