مزدوروں کا عالمی دن،رحمان باجوہ کی قیادت میں اگیگا کی عظیم الشان ریلی منعقد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل(اگیگا) کے عہدیدار رحمان علی باجوہ کی قیادت میں یوم یکجہتی مزدور یکم مئی کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا یہ ریلی مارچ کرتے ہوئے پریس کلب اسلام آباد پر اختتام پذیر ہوئی۔

اگیگا فیڈرل میں شامل تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین سمیت ھزاروں کی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مزدوروں کے دن کے موقع پر شکاگو کے مزدورں کو سلام پیش کیا۔اور اس موقع پر اس بات کا عظم عہد کیا کہ ھم سب آگیگا کے پلیٹ سے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

رحمان علی باجوا اور اگیگا فیڈرل کے قائدین نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ھوئے واضع کیا کہ ھم سب ایک اور متحد ھیں اور کسی صورت میں
رحمان باجوا نے تمام سرکاری ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے متنبہ کیا ھے کہ اب ملازمین کو عملی طور پر باہر نکلنا پڑے گا بصورت دیگر متوقع پینشن اصلاحات یکم جولائی سے نافذ ہونے جا رہی ہیں او رحمان علی باجوا نے خبردار کیا کہ ملازمین آنے والے بجٹ میں پنشن کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ تنخواہوں میں تفریق کے خاتمے ، لیو ان کیشمنٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہاؤس رینٹ میڈیکل اور کینونس الاؤنس میں اضافے کے لیے عملی طور پر باہر نہیں نکلیں گے تو ملازمین اور ان کے بچوں اور اہل خانہ کا مستقبل جو پہلے سے تاریک ہے مزید تاریک ہو جائے گا۔

دیگر مطالبات میں صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن تمام ڈیلی ویجز کنٹرکٹ ملازمین کی مستقلی اور اس کے ساتھ ساتھ بالخصوص گریڈ ایک سے 16 کے پسے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 100 فیصد اضافہ اور دیگر اجتماعی مسائل انشاءاللہ ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

رحمان علی باجوا نے حکومت وقت کو ایک بار پھر واضح کیا کہ ھم کسی صورت بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ھوں گے اور بہت جلد اگیگا صوبائی اور فیڈرل کے قائدین سے مشاورت کے بعد مشترکہ احتجاج و دھرنے کا اعلان کریں گے اور اس بات کا عزم کیا کہ ھم اپنے حقوق کے کیلئے پر امن رہتے ھوئے بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے

مزید خبریں