هفته,  27 جولائی 2024ء
اے این ایف نے خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس نے خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔اے این ایف ترجمان نے بدھ کو جاری بیان میں بتایا کہ ٹول پلازہ اٹک کے قریب دوران تلاشی ٹیوٹا ہائی ایس سے بھاری تعداد میں خودکار اسلحہ برآمد ہوا۔

اسلحہ میں 10 کلاشنکوف، 2 شاٹ گن، 5 عدد 30 بور پسٹل شامل ہیں جبکہ ایک بریٹا پسٹل، 33 کلاشنکوف میگزین اور شاٹ گن کے میگزین بھی برآمد کئے گئے۔اس موقع پر گاڑی میں سوار میانوالی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ خودکار اسلحہ کا دہشت گردی میں ممکنہ استعمال خارج ازامکان نہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

اے این ایف نے خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیابتدائی معلومات کے مطابق ملزم درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کر رہا تھا۔گرفتار ملزم کواسلحہ سمیت قانونی کارروائی کے لئے اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News