هفته,  23 نومبر 2024ء
اے پی پی اے یکم مئی کومزدوروںسے یکجہتی کیلئے ریلی نکالے گی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ٹوئن سٹی آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پران سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئن سٹی آل پاکستان پنشنرز ایسوسی یشن( اے پی پی اے )کے صدر سید محمد معراج نے ہفتہ کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام باہمت پنشنرز مزدوروں سے یکجہتی کے لیے واٹس ایپ کی دنیا سے باہر نکل کر میدان عمل میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دوپہر دو بجے ملازمین کے ہمراہ جمع ہوں گے۔

یادرہے کہ یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جہاں ایک طرف ہر سال سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر ملک بھر میں تعطیل ہوتی ہے اور سیمینارز کا اہتمام کیا جاتا ہے،وہاں جلسے جلوسوں میں مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی جاتی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے کہ مزوروں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور ان کے حقوق کی ادائیگی کی راہ میں جو بھی رکاوٹیں ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔

مزید خبریں