اتوار,  22 دسمبر 2024ء
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے،محسن نقوی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، خواہش ہے کہ سکھوں کے لئے ویزہ آن آرائیول ہو ،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چائینز کی نقل و حرکت کے لئے سکیورٹی ایس او پیز پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،آئی جی اسلام آباد اور صوبائی پولیس حکام کو غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکیوں کے انخلاء کے لئے کام تیز کرنے کی ہدایت دیدی ہے، غیر قانونی طور پر کسی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں ہے۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت میڈیا کے بیٹ رپورٹرز کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والے ایشوز اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا ۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے 27تھانوں کو ماڈل تھانے بنانے کا منصوبہ تین سے چار ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، پولیس کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا میری اولین ترجیح ہے ، اسلام آباد میں سفر کرنے والوں کو ٹریفک جام سے چھٹکارا دلانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کر دیئے جائیں ،خواہش ہے کہ سکھوں کو آن آرائیول ویزے کی سہولت دی جائے ،پہلے مرحلے میں بھارت سے باہر رہنے والے سکھوں کو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اسلام آباد پولیس میں اگلے 3 ماہ میں بہتری دیکھیں گے ،اسلام آباد میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تین، چار منصوبوں کی نشاندہی کر لی ہے ، ان پر کام کا جلد آغاز کر رہا ہوں ،اسلام آباد میں نیشنل فرانزک لیب پر کام شروع کر دیا ہے، جلد پراجیکٹ پر کام شروع ہو جائے گا۔

مزید خبریں