منگل,  07 مئی 2024ء
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش کی، انہوں نے استفسار کیا کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہو رہی ہیں۔

شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے اپنے محکمے میں سخت اقدامات کرتے ہوئے کابینہ کے ایجنڈے اور سمریاں لیک کرنے پر پابندی لگا دی۔

سیکرٹری کابینہ نے وارننگ دی کہ آئندہ کابینہ سے متعلق کوئی کاغذ لیک ہوا تو ایکشن ہو گا، انہوں نے کابینہ کا ایجنڈا اور سمریاں ویب پورٹل پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News