اتوار,  05 مئی 2024ء
راولپنڈی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث زبیح گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مندرہ پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث زبیح گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،ملزمان سے 05 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث زبیح گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں زبیح اللہ اور نعیم اختر شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔
ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھرنے مندرہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News