اتوار,  05 مئی 2024ء
ہمارامقصدصرف انسانیت کی خدمت ہے،چیئرمین وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)چیئرمین وسیلہ ویلفیئرفائونڈیشن شعیب محمد نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان میں خدمات کے اعتراف میں تعاون کرنےوالے افراد کےلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سمیرا حمید، مہمان اعزاز اسد شفیق ، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سعد عباسی، سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 48 زین ازکا اور دیگر سماجی رہنماؤں رضاکاروں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے چیئرمین وسیلہ فاؤنڈیشن شعیب محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کے اعتراف میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا تاکہ ہمارے ساتھ تعاون کرنے والے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

چیئرمین نے بتایاکہ وسیلہ فاؤنڈیشن کی طرف سے رمضان میں افطاری کروائی گئی ، مفت راشن تقسیم کیا گیا، عورتوں میں ہمیشہ کی طرح سلائی مشین تقسیم کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کےلیے روزگار کی فراہمی سمیت سکول، کالجز کے بچوں کو کمپیوٹر سکھانے، وڈیو ایڈیٹنگ ،سپیشل کمپیوٹر کلاسز کرواتے ہیں۔

شعیب محمد نے بتایاکہ ہم انسانیت کی خدمت کےلیے دائرہ کار کو اپنی استطاعت کے مطابق بڑھائیں گے ۔

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سمیرا حمید نے کہا کہ ہم وسیلہ فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فاؤنڈیشن کےلیے اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں ہم سے جو ہوسکے گا ہم آپ کے ساتھ مل کر مستحق افراد اور انسانیت کی خدمت کریں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News