هفته,  04 مئی 2024ء
گھوٹکی میں پولیس چوکی پرڈاکوؤں کا حملہ،ایک اہلکار شہید،2 اغوا

گھوٹکی (روشن پاکستان نیوز)گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے سکھر ملتان موٹروے کے قریب پولیس چوکی5 پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ایک ڈاکو ماراگیا ۔

پولیس چوکی پر حملے کے بعد اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ہلاک ڈاکو کی شناخت امان اللہ سندرانی کے نام سے ہوئی،جس کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔

ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے لے گئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مغویوں کی بازیابی کیلئے مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ، حملہ ہلاک ساتھی کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے اپنے ساتھی کی موت کے بعد پولیس پر انتقامی حملہ کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News