هفته,  04 مئی 2024ء
راولپنڈی،دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی، دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم شاہ رخ نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کائنات اور شہری محمد رمضان کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری مجرم کو شک تھا کہ اس کی بہن کے مقتول رمضان کے ساتھ ناجائز مراسم تھے، واقعہ کا مقدمہ مقتول محمد رمضان کے بھائی کی مدعیت میں سال2016تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیا تھا۔

اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ائیرپورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News