اتوار,  05 مئی 2024ء
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے جگری یار کو قتل کردیا

کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی میں گرل فرینڈکابرگرکھانےپر دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کے واقعہ کی تفتیش مکمل کر لی گئی ۔

ڈیفنس میں8فروری کوجج کےبیٹےعلی کیریوکو کے قتل کیس کی تفتیش مکمل کر لی گئی ۔ نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی رپورٹ میں پولیس افسرکےبیٹے کو قصوروار قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم دانیال نے8 فروری کوشازیہ کوگھربلایا تھا، ملزم دانیال کے ساتھ گھرمیں دوست علی کیریو اوربھائی احمر بھی موجودتھے، ملزم دانیال نے 2 برگر آرڈر کئے۔ جس پر مقتول علی کیریو نے ملزم کی جانب سے آڈر کیا ایک برگرآدھا کھالیا، جس پر ملزم دانیال آپے سے باہر ہوگیا، گارڈکی رائفل سےفائرنگ کر دی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سےعلی کیریو زخمی ہوا اور اسپتال جاتےدم توڑگیا، پولیس نے کیس میں ایس ایس پی نذیرمیربحرکےبیٹےدانیال کوگرفتارکر لیا گیا ۔ ملزم دانیال نذیرمیربحرجیل میں ہے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News