پیر,  06 مئی 2024ء
فضل الرحمان شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں،فیصل کنڈی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں، تصادم کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ضمنی الیکشن پر پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا، مخصوص نشستیں کسی کی جاگیر نہیں ہوتیں، عدالتی حکم کے باوجود مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا جارہا۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہے اور یہ اپوزیشن کا حق ہے۔ تحریک انصاف کے علاوہ جے یو آئی بھی اپوزیشن میں ہے تاہم حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News