اتوار,  05 مئی 2024ء
جھنگ،تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والا دکاندار گرفتار

جھنگ(نیوزڈیسک)جھنگ میں تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کی حدود میں دوکاندار نے تیسری جماعت کی 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی پی او جھنگ نے بھی اسپتال میں بچی کی عیادت کی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News