هفته,  23 نومبر 2024ء
راولپنڈی،گھر آئے پلمبر نے ریٹائرڈ کرنل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)بحریہ ٹائون راولپنڈی میں گھر آئے پلمبر نے ریٹائرڈ کرنل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 8 سیکٹر ای میں رہائش پذیر آرمی کے ریٹائرڈ کرنل گھر میں تعمیر ومرمت کے کام کے سلسلے میں اپنی ہیوئی بائیک پر گئے اور اپنے ہمراہ ایک پلمبر کو گھر لے کر آئے۔

ذرائع کے مطابق پلمبر نے گھر میں داخل ہوتے ہی اپنی جیب سے پستول نکالا اور جو کرنل(ر) پر سیدھا فائرنگ کر دی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ پلمبر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریٹائرڈ کرنل کی قیمتی ہیوی بائیک لے کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

مزیدپڑھیں:کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

واقعے کے بعد سیکٹر ای کی کمیونٹی میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

واقعے نے بحریہ ٹاؤن کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں۔

 

مزید خبریں