راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پوٹھوہارڈویژن پولیس کے شہباز ٹائون،احاطہ مٹھوخان اورگردونواح میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ، دوکانیں،ہوٹل اورافراد کے کوائف نوٹ کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے شہباز ٹائون،کینٹ پولیس نے احاطہ مٹھوخان اورگردونواح میں سر چ آپریشنزکیے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس ، ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں40گھروں ،12کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ، 06دوکانیں ، 04ہوٹل اور124 افراد کے کوائف نوٹ کیے گئے ، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے ۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔











