جمعرات,  14 مئی 2026ء
آئی جی اسلام آباد کا سکیورٹی ڈویژن کا دورہ،سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو فعال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے افسران سے ڈپلومیٹک انکلیو اور سکیورٹی ڈویژن سے متعلق بریفنگ لی۔

اس موقع پرآئی جی اسلام آبادنے کہاکہ سکیورٹی ڈویژن میں جاری ترقیاتی اور ویلفئیر امور کو تیز کیا جائے۔

تمام افسران ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہاکہ ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات اور ریاستی اور بین الاقوامی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

سکیورٹی ڈویژن میں نفری کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو فعال کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی ڈویژن کی نفری کی نفسیاتی جانچ عمل میں لائی جائے۔

کمیونٹی پولیسنگ کو ترجیح دی جائے۔

تمام سکیورٹی سسٹم کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔

مزید خبریں