اتوار,  05 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ
راولپنڈی(روشن پاکستان  نیوز)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے سینئر افسران کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ،افسران نے امتحانی مراکز پر تعینات اساتذہ سے بات چیت کی اورانتظامات کا جائزہ لیا،امتحانی مراکز پر مامور افسران اور جوان الرٹ اورمستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دیں، افسران کی ہدایت۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا،افسران نے امتحانی مراکز پر تعینات اساتذہ سے بات چیت کی اورانتظامات کا جائزہ لیا،امتحانی مراکز پر مامور افسران اور جوان الرٹ اورمستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،امتحانی مراکز کی سیکورٹی اورپیپروں کے عمل میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے،نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل اورروشن چہرہ ہے، جنہیں مہذب اورقابل بنانا ہم سب کا فرض ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News