جمعرات,  14 مئی 2026ء
با اثر خاتون نے روکے جانے پر موٹروے پولیس اہلکار کوگاڑی تلے کچل ڈالا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)روکے جانے پر خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور موٹروے پولیس کے وارڈن کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیوکلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون جو گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں اور ان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے وارڈن نے روکاجس پر خاتون آپے سے باہر ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون موٹروے پولیس کے اہلکار سے نہ صرف انتہائی سخت لہجے میں بات کر رہی ہیں بلکہ انہیں دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔

بعدازاں خاتون بدتمیزی کرتے ہوئے گاڑی کے سامنے موجود اہلکار کے نہ ہٹانے پر تیز رفتاری سے گاڑی بھاگا کر لے جاتی ہیں جس پر اہلکار اچھل کر دورجاگرتا ہے اورمعمولی زخمی بھی ہوا۔

واقعے کے بعد موٹروے پولیس کی گاڑی خاتون کا پیچھا کرتی ہے جب کہ موٹروے پولیس کی وائر لیس پر بھی فوراً کال چلا دی جاتی ہے ۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس خاتون کو گرفتارکر لیاگیا ہے یا مزید کوئی کارروائی کی گئی ہے ۔

مزید خبریں