جمعرات,  14 مئی 2026ء
محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مری، گلیات ، اٹک، راولپنڈی ،جہلم،ژوب، موسیٰ خیل اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ ملک کے بیشتر خشک اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ تاہم چند مقامات پربونداباندی ہوسکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق  پنجاب اور بلوچستان،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  دبئی میں طوفانی بارشوں کے بعد آسمان پر سبز بادلوں کے نمودار،ماجرا کیا ؟ دیکھیں

مزید خبریں