جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
پاکستان ایک اور اے پی ایس واقعے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تزئین اذکاحمید

اسلام آباد( روشن پاکستان نیوز) امیدوار برائے حلقہ این اے 48 تزئین اذکاحمید چوہدری نے اسلام آباد میں دہشت گردی کی الرٹ جاری ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان ایک اور اے پی ایس واقعے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ستر ہزار سے زائد پاکستانیوں نے امن اور اس دھرتی کی خاطر قربانیاں دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انٹیلجنس ادارے بہترین کام کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خفیہ ادارے اس الرٹ سے اپنے انداز میں نمٹ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات قریب ہیں ملک دشمن عناصر پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں دیکھ سکتے لیکن ہمارے بہادر نوجوان ہر قسم کے حالات کا مقابلہ رکھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کا الرٹ جاری ہوچکا ہے جس پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔

مزید خبریں