جمعرات,  02 مئی 2024ء
وزیر داخلہ کا غیر ملکیوں کی حفاظت پرمامور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی ،لانڈھی میں خودکش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرکےحملے کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے غیر ملکیوں کی حفاظت پرمامور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانےوالےاہلکاروں کوسلام پیش کرتےہیں۔

وزیر داخلہ نے زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سمیت تمام ادارے دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئےپرعزم ہیں، امن اورساکھ کونقصان پہنچانےوالےعناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News