جمعرات,  02 مئی 2024ء
اے این ایف کے زیر انتظام منشیات کے عادی افراد کے علاج کیلئے بحالی مرکز قائم

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے زیر انتظام منشیات کے عادی افراد کے علاج کیلئے بحالی مرکز قائم کر دیا گیا۔

بحالی مرکز بلیلی روڈ، کوئٹہ پر واقع ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ پنتالیس بستروں پر مشتمل منشیات کے عادی افراد کے علاج کیلئے بحالی مرکز کو آپریشنل بنا دیا گیا ہے۔

بحالی مرکز منشیات کے عادی افراد کے لئے معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق نیا قائم کردہ مرکز جدید سہولتوں سے لیس ہے۔

بیان میں کہاگیاکہ پروفیشنل ڈاکٹرز، ماہر نفسیات، سماجی کارکنوں اور پیرامیڈکس کو بحالی مرکز میں تعینات کیا گیا ہے۔

بحالی مرکز میں منشیات کے عادی افراد کو 45 روز پر محیط مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے انسداد کے علاوہ بحالی خدمات کی تکمیل کیلئے بھی پرعزم ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News