بدھ,  01 مئی 2024ء
ملت ایکسپریس واقعہ، ابتدائی انکوائری رپورٹ میں کانسٹیبل بے گناہ قرار

کراچی(روشن پاکستان نیوز)ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور قتل کے واقعےکی ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی، انکوائری کمیٹی نے رپورٹ ڈرافٹ چیئرمین ریلوے اور آئی جی ریلوے کو بھجوا دیا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق خاتون کی ہلاکت میں کانسٹیبل میر حسن کا ملوث ہونا ثابت نہ ہو سکا، البتہ رپورٹ میں کانسٹیبل کو خاتون پر تشدد کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سے ہوئی، خاتون نے چھلانگ لگائی یا حادثاتی طور پر گر گئی یہ واضح نہیں ہو سکا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملت ایکسپریس واقعہ میں ایس ایچ او نے خاتون مریم بی بی سے ملاقات کی نہ ہی خاتون کانسٹیبل کو تعینات کیا، ایس آئی تنویر احمد بھی معاملے کو سلجھانے میں ناکام رہے۔

جبکہ ایس ایچ او غلام حسین بروہی اور اے ایس آئی تنویر احمد فرائض میں غفلت کے ذمہ دار پائے گئے۔

واضح رہے کہ خاتون کی خودکشی یا ٹرین سے گرنے کا واقعہ ملتان ڈویژن میں چنی گوٹھ اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News