بدھ,  01 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،5ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 05ملزمان گرفتار،ساڑھے 04کلو سے زائد چرس برآمد۔

مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم غلام عدیل سے 01کلو650گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم صہیب سے 01کلو300گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محمد بشیر سے 560گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم شاہد محمود 520گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم شکیل سے 550گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News