جمعرات,  02 مئی 2024ء
گوجرخان کے علاقہ میں کار لفٹر گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)گوجرخان کے علاقہ میں کار لفٹر گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے 15 کال پر ائیر پورٹ کے علاقہ سے گاڑی چوری کی اطلاع ملنے پر فوری ناکہ بندی کی توملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کی گئی، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا،ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او گوجرخان اور پولیس ٹیم کو بہادری سے مقابلہ کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News