جمعرات,  14 مئی 2026ء
اسلام آباد میں چھاپے،مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے تندورمالکان کو جرمانے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے تھانہ ترنول اور تھانہ سنگجانی کی حدود میں سرکاری نرخ نامے کے تحت روٹی 16روہے اور نان 20 روپے فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مارکیٹوں میں قائم تندور اور ریسٹونٹس کی چیک پڑتال کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے تھانہ ترنول اور تھانہ سنگجانی کی حدود میں سرکاری نرخ نامے کے تحت روٹی 16روہے اور نان 20 روپے فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مارکیٹوں میں قائم تندور اور ریسٹونٹس کی چیک پڑتال کی گئی ۔

مزیدپڑھیں:اسلام آبادہائی کورٹ: ایکس کی بندش کیخلاف درخواست کو خارج کردیا جائے، وزارت داخلہ

دورانِ چیک پڑتال سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں پر روٹی آور نان کی فروخت میں ملوث تندور اور ریسٹورنٹس مالکان کو مبلغ30ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈی سی دفترکے مطابق تندور اور ریسٹونٹس مالکان کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق روٹی اور نان کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سختی سے عمل درآمد کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ فیڈرل کیپٹل کے شہریوں کے روٹی اور نان کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

دوسری جانب دوران چیک پڑتال غیر قانونی گیس ریفلنگ /پیٹرول ایجنسی والے ایک دوکاندار کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا ۔

مزید خبریں