هفته,  27 جولائی 2024ء
اسٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، شرجیل میمن

کراچی(روشن پاکستان نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اسٹریٹ کرائم کی وجہ مہنگائی، بےروزگاری، غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن و امان سندھ کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، سندھ کے کچے میں آپریشن جاری ہے، پہلےکے مقابلے میں صورتحال بہتر ہے۔

وزیراطلاعات شرجیل میمن نے بتایا کہ 15 روز میں کچے سے 13 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے میں 6 اسٹریٹ کرمنلز کو ہلاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد اساتذہ کی بھرتیوں پر سے پابندی اٹھالی گئی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News