هفته,  23 نومبر 2024ء
وزیر اعلٰی بلوچستان کیجانب سےاربن فلڈنگ اور نقصانات کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

 

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ شہر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اربن فلڈنگ اور عوام کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی، وزیر اعلٰی انسپیکشن ٹیم کے رکن تحقیقاتی کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق چیف آف سیکشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اورسپرنٹنڈنگ انجینئر، پی اینڈ ڈی کمیٹی کے اراکین ہوں گے، کمیٹی کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ کی وجوہات کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔

کمیٹی ان خامیوں کی نشاندہی کرے گی جن کے باعث کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ ہوئی۔کمیٹی کوئٹہ شہر میں گزشتہ تین سالوں کے دوران سڑکوں اور سیوریج سے متعلق تمام ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کرے گی۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کمیٹی مستقبل میں کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ کو روکنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کرے گی۔

کمیٹی کو متعلقہ محکموں/دفاتر/افسران کی طرف سے متعلقہ ریکارڈ اور عملے تک مکمل رسائی دی جائے گی تاکہ وہ ایک جامع فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کر سکیں۔

مزید خبریں