منگل,  10  ستمبر 2024ء
پاکستان کی بابری مسجد شہید کرکے رام مندر تعمیر کرنے کی مذمت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے بابری مسجد شہید کرکے رام مندر تعمیر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کا انتہا پسند مجرموں کو بری کرنا قابل مذمت قرار دے دیا۔

بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بابری مسجد شہید کرکے رام مندر تعمیر کرنے کی مذمت کرتے ہیں، 6 جنوری 1992 کو انتہا پسند ہندوؤں نے صدیوں پرانی بابری مسجد کو شہید کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اعلیٰ عدلیہ نے اس گھناؤنے کام میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو بری کرتے ہوئے وہاں مندر کی تعمیر کی اجازت بھی دے دی تھی، بھارتی سپریم کورٹ کا انتہا پسند مجرموں کو بری کرنا قابل مذمت ہے، 31 سالوں سے آج رام مندر کی تعمیر کی تقریب بھارت میں ابھرتی انتہا پسندی کا شاخسانہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ سیاسی، معاشی و سماجی طور پر مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News