اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ میں داخلے کےلئے کورٹ رپورٹرز کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق اہم کیسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ایک ادارے سے ایک رپورٹر کو جانے کی اجازت ہو گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سپریم کورٹ میں صرف اداروں کی جانب سے بیٹ رپورٹرز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ داخلے کے وقت تلاشی کے لیے سیکیورٹی اسٹاف سے تعاون کرنا لازمی ہو گا۔
کورٹ کی عمارت کے اندر یوٹیوب پروگرام سمیت کسی قسم کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ بلڈنگ میں کسی قسم کی ریکارڈنگ بشمول یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنے پر بھی پابندی ہو گئی۔ بڑے کیسز کے دوران آنے والے رپورٹرز کو باقی کمرہ عدالت میں عدالتی کارروائی دکھانے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔