اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پرانے مرغزار کا دورہ کیا ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے پنجاب، آزاد کشمیر، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں سے بحالی سینٹر میں لائے گئے 8 ریچھوں کا معائنہ کیا۔
مختلف علاقوں سے اسلام آباد لائے گئے ریچھوں کو اولڈ زو میں بحالی سینٹر میں رکھا گیا ہے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف اینڈ منیجمنٹ بورڈ کے حکام نے مریم اورنگزیب کو بریف کیا۔
ریچھوں کی بحالی اور دیکھ بھال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
چیئرپرسن وائلڈ لائف اینڈ منیجمنٹ بورڈ اور فورپاز نامی غیر ملکی ماہرین پرمبنی آرگنائزیشن بھی مریم اورنگزیب کے ہمراہ تھے۔
مریم اورنگزیب نے بحالی سینٹر کے قیام کو سراہا اور جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے خوش آئند قرار دیا۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بحالی سینٹ میں قائم جانوروں کے اسپتال کا بھی معائنہ کیا۔
جانوروں کی بحالی سے متعلق بین الاقوامی فور پا کے ماہرین نے بھی صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔











