هفته,  15 مارچ 2025ء
پنجاب کے وزیر نے نیا بلدیاتی نظام لانے کا اعلان کردیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے صوبے میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا علان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے ہر دور میں بلدیاتی انتخابات کروائے، ہم نے تحفظات کے باوجود مشرف دور کا بلدیاتی نظام چلنے دیا۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ ہماری حکومت گئی تو بلدیاتی نمائندے موجود تھے، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو ان لوگوں نے بلدیاتی نظام کو لپیٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس دور میں بھی بلدیاتی الیکشن کروائیں گے، ایسا نظام لائیں گے جو عوام کے مسائل حل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، جس کا مسودہ اسمبلی میں جائےگا، جہاں اپوزیشن بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔

ذیشان رفئیق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام نہیں ہوگا تو عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے، ہم برتھ اور ڈیڈ سرٹیفکیٹس کا نظام آن لائن لارہے ہیں، مریم نواز نظام کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

 

مزید خبریں