قتل کی وارداتوں میں مطلوب 2 اشتہاری دبئی سے گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب پولیس نے قتل کی وارداتوں میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو دبئی سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے لاہور سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس حکام دونوں ملزمان کو لے کر آج شام دبئی سے لاہور پہنچیں گے۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ دبئی سے گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کا نام عبدالغفار اور فیصل ہے۔

مزیدپڑھیں:نئےصدرمملکت کاانتخاب کب ہوگا؟

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ملزم عبدالغفار نے 2022ء میں ڈیرہ غازی خان میں 2 شہریوں کو قتل کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم فیصل نے 2019ء میں منڈی بہاء الدین میں ایک شہری کو قتل کیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ملک سے گرفتار ملزمان کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں