سولرپینل خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،مزید سستے ہوگئے

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میں گرمیوں کےآغاز سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔

چینی کمپنیوں کی طرف سے پیداوار میں اضافے کی وجہ سے سولر پینلز سستے ہو گئے۔

کم لاگت والے چینی سولر پینلز کی مارکیٹ میں آمد سےامریکی اور یورپی مینوفیکچررز کو بڑے مقابلے کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے پیش گوئی کی کہ عالمی سطح پر سولر پینل کی سپلائی سال کے آخر تک 1,100 گیگا واٹ تک پہنچ جائے گی، جس سے جاری طلب میں تین گنا اضافہ ہو گا۔

سولر پینل کی قیمتیں 2023 میں کم ہوئیں اور آنے والے دنوں میں مزید 40 فیصد گرنے کی امید ہے۔

قیمتوں میں کمی کے ساتھ 7 سے 15 کلو واٹ کے سسٹمز کی قیمت 2 لاکھ روپے تک کم ہو رہی ہے۔

آنے والے مہینوں میں سولر پینل کے کاروبار میں بھی تیزی آئے گی کیونکہ لوگ یوٹیلیٹی بلوں میں ریکارڈ قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں