هفته,  23 نومبر 2024ء
شیر افضل مروت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کیخلاف کھل کر سامنے آگئے ، احکامات ماننے سے انکار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ انہیں پارٹی چیئرمین کی طرف سے کوئی احکامات نہیں ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا سوشل میڈیاونگ بند کرنے کے حوالے سے بھی کوئی ہدایات نہیں ملیں۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ مجھے پارٹی کے بانی نے اڈیالہ میٹنگز کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا ہے اور میں صرف انہی کا حکم مانوں گا۔

مزیدپڑھیں:بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا جائے ،بیرسٹر سیف نے مطالبہ کر دیا

رہنماء پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف کی بانی کی طرف سے مجھے جو حکم ملے گا میں اس پر عمل کا پابند ہوں گا۔

 

مزید خبریں