هفته,  12 اکتوبر 2024ء
حکومت پنجاب کی جانب سے صحافیوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ نگران حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحافیوں کی فلاح و بہود کیلئے طویل مدتی منصوبوں پر عمل پیر اہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کو تین سے سات مرلے کے پلاٹ دئیے جائیں گے اور اہل صحافی 28 جنوری تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ درخواستیں اس پیر سے وصول کی جائیںگی اور موجودہ نگران حکومت 8 فروری سے پہلے قرعہ اندازی کرنے کی کوشش کرے گی۔

مزید خبریں