لاہور(روشن پاکستان نیوز)تھانہ شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں رانا محسن پانچ شاپ کی دکان پر ایک انوکھی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکو آتے ہیں پہلے سلام کرتے ہیں ،حال احوال پوچھتے ہیں اور پھر اپ واردات کرتے ہیں ،جاتے جاتے شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ دکاندار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات دو لڑکے ان کی دکان پر آئے اور آ کر مجھ سے کہا کہ کیا حال ہے، میں نے کہا میں ٹھیک ہوں، میں نے ان سے پوچھا کہ کیا لینا ہے،انہوں نے مجھے کہا کہ پان لگا ئواور ساتھ ہی گن نکال لی ہے اور مجھے کہاکہ سائیڈ پہ ہو جائو۔
اس کے بعد دوسرے لڑکے کے ساتھ مل دونوں نے میرا کیش والا دراز کھولا اور تمام پیسے نکالے میری تلاشی لی اور جو پیسے میری جیب میں تھے وہ بھی لے گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ تقریبا 40 ہزار کے قریب کیش تھا ، میرا موبائل 15ہزار روپے مالیت کا تھا وہ بھی لے گئے، میں نے ان سے کہا کہ میرا پرس دے دیں، میرے پیسے وغیرہ اور موبائل لے جائیں۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل کو برطانوی اسلحہ کی فروخت کے خلاف مہم ، وزیراعظم رشی سونک پر دباؤ بڑھ گیا
دکاندارکے مطابق جاتے جاتے انہوں نے سگریٹ کی ڈبیاں، لائٹر بھی ساتھ لے گئے اور مجھے کہا کہ اپ کی دکان پہ جو ڈکیتی ہم نے کی اس کا سب سے مزہ سگریٹ اور لائٹر کی چوری کر کے آیا ہے۔
میں نے کہا اور بھی سگریٹ لے جائیں یا جو چیزیں لینی ہیں لے جائیں بس مجھے پرس میرا واپس کر دیں اس میں قیمتی کاغذات ہیں اور وہ ساتھ ہی یہ کہہ کر چلے گئے کہ ہم پھر کبھی آئیں گے اور آپ کو پھر جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کہ اس وقت دکان میں رش نہیں تھا اس وجہ سے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے واردات کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ اگر سامنے آئے میرے تو میں ان کو پہچان لوں گا۔
دکان دار نے کہاکہ ڈکیتی کرنے والے 20 سے 22 سال کی عمر کے لوگ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تھانے میں واقعہ کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔











