هفته,  27 جولائی 2024ء
پاک فوج رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری مشقوں کا آغاز

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کا آغاز کردیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشترکہ ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے بہترین عسکری ڈرل پیش کی، دونوں ممالک کی افواج کےدستوں کو اجتماعی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھُن بھی بجائی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر تھے، مہمان خصوصی نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں اور جوانوں کو ٹریننگ کے بیجز لگائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News