اتوار,  22 دسمبر 2024ء
سادہ لوح افراد کو شادی کا جھانسہ دیکرلوٹنے والی حسینہ گرفتار

خوشاب(روشن پاکستان نیوز) 100 سے زائد معصوم لوگوں کو شادی کا لالچ دے کر لوٹنے والی ’حسینہ‘ کو رنگے ہاتھوں گروہ کے ساتھ خوشاب پولیس نے گرفتار کر لیا  ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خاتون سے لوٹا گیا مال بھی برآمد کیا ہے ، ملزمہ اب تک 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے تاہم اب اس کے جھانسوں کی کارروائیاں اختتام کو پہنچ چکی ہے ۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزمہ خوشاب کے علاقے قائد آباد میں ایک اور شخص کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور دلہن بنی بیٹھی ہے ، پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمہ ’ نسرین عرف مادھوری ‘ کو حراست میں لیا جبکہ اس کے ہمراہ اس کے دیگر دو ساتھی بھی گرفتار ہوئے جواسے کارروائیوں میں امداد فراہم کرتے تھے اور پھر اپنا حصہ لیتے تھے ،ملزمہ اب تک 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے ، گرفتاری کے وقت ملزمہ اور گروہ سے 3 لاکھ روپے کیش برآمد کیا گیا ۔

مزید خبریں