کانسٹیبل کی نشے میں ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی کا نوٹس، ملزم گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہورمیں کانسٹیبل کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شاہد کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے،ترجمان لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل شاہد کی گرفتاری ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے حکم پر ہوئی ہے جس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

 لاہور پولیس کے ترجمان نے بتایا  کہ کانسٹیبل شاہد کی ملازمت سے برخاستگی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی طور قابلِ قبول نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبلشراب کے نشے میں دھت کانسٹیبل شاہد بھٹی نے  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے نام پیغام میں کہاتھا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور صاحب جتنا پیسہ آپ نے تھانوں کی تعمیرات اور کرایہ پر لیے گئے تھانوں میں ضائع کیا ہے اگر تھوڑا سا پیسہ انکی تربیت پر لگا دیتے تو وہ زیادہ اچھا ہوتا۔

مزید خبریں